21/October/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا، 6 مغوی بازیاب

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا،  6 مغوی بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا، 6 مغوی بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر دہشتگردوں نے دو الگ الگ گاڑیوں کو روک کر مسافروں اور ملازمین کو اغوا کر لیا، تاہم حسن کوچ سے اغوا کیے گئے 6 مسافر بازیاب ہو کر تونسہ شریف روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد چیڑا مائنر کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حسن کوچ کو روک کر متعدد افراد کو اغوا کیا۔ مغویوں میں تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار علمدار ترابی ولد رب نواز سمیت دیگر مسافر بھی شامل تھے، جن میں وزارتِ دفاع کے ملازمین کی موجودگی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

اسی دوران مسلح افراد نے چشمہ شوگر ملز سے رمک جانے والی ملازمین کی بس کو بھی روک لیا اور اس میں سوار افراد کو اغوا کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ بس ڈسٹرل ایتھانول فیول پلانٹ رمک کے ملازمین کو شفٹ پر لے جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

بعدازاں حسن کوچ سے اغوا ہونے والے 6 مسافروں کاشف، حماد، ارسلان، شیراز، ماجد اور ارشاد بھٹہ کی بازیابی کی اطلاع سامنے آئی، جو تونسہ شریف روانہ ہوگئے ہیں۔ تاہم، چشمہ شوگر ملز اور ڈسٹرل ایتھانول فیول پلانٹ کی بس سے اغوا کیے گئے افراد کی تعداد اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حکام کی جانب سے تمام مغویوں کی بازیابی اور واقعے کی مکمل تفصیلات سے متعلق باضابطہ معلومات کا انتظار ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C