مظفرگڑھ: مدرسے کے دو اساتذہ کی کم عمر طلبہ سے بدفعلی ، مقدمہ درج ،دونوں ملزمان گرفتار
👁️ 307 بار دیکھا گیا
مظفرگڑھ: مدرسے کے دو اساتذہ کی کم عمر طلبہ سے بدفعلی ، مقدمہ درج ،دونوں ملزمان گرفتار
مظفرگڑھ(ڈیلی اردو)جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے موضع باقر شاہ میں واقع ایک دینی مدرسے میں چار کم عمر طلبہ کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال کے درمیان ہیں، جنہیں دینی تعلیم کے لیے مذکورہ مدرسے میں داخل کروایا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ڈھائی ماہ تک مسلسل ان بچوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچوں نے بالآخر ظلم برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر یہ معاملہ بے نقاب ہوا۔
تین متاثرہ بچوں کے رشتہ داروں کی مدعیت میں تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں نامزد اساتذہ کو گرفتار کر کے ان کا اور متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروانا شروع کر دیا ہے۔ مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ڈاکٹر محمد رضوان احمد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C