معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
👁️ 93 بار دیکھا گیا
معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
منگل کو کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے کی، گلالئی اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری فرشتہ قتل کے بعد مظاہرے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا معاملے پر درج مقدمے کی سماعت میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے۔
گلالئی اسماعیل عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ نوٹسز جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گلالئی اسماعیل کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلئے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔
عدالت نے عدالتی نوٹسز کے باوجو پیش نہ ہونے پر ملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے۔
عدالت کی جانب سے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر ملزمہ کے خلاف اخبارات اور ملزمہ کے گھر کے باہر بھی اشتہاری ہونے کا اشتہار لگایا جائے گا۔
گلالئی اسماعیل نے فرشتہ مہمند قتل واقعہ پر حساس ادارے کے خلاف تقریر کی تھی جس کی بناپر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل چند روز قبل ہی پاکستان سے امریکہ پہنچ چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4627 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C