مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے خودکشی کرلی
👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے خودکشی کرلی
سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوجی آفیسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔
Central Reserve Police Force(CRPF):Assistant Commandant M Arvind committed suicide by shooting himself with his personal weapon yesterday(Anantnag,J&K).Initial inquiry leads to some marital problems. No foul play. 1/2 pic.twitter.com/uAbtQTtNJJ
— ANI (@ANI) August 24, 2019
دنیا بھر کے ماہرین نفسیات ماضی میں کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ دوران ملازمت جس طرح سے نہتے و بے گناہ مظلوم کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا ذریعہ بنانے کے لیے بھارت کی قابض افواج کے اہلکاروں کو استعمال کیا جاتا ہے اور جس طرح دوران حراست بزرگوں و جوانوں سمیت بچوں کو قتل کیا جاتا ہے اس کے براہ راست اثرات فوجی اہلکاروں کے اذہان پر مرتب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔
رواں سال جون میں مقبوضہ وادی چنار میں قابض بھارتی افواج سے تعلق رکھنے والے تین فوجیوں نے خودکشی کرلی تھی۔
دو فوجیوں نے خودکشی ڈیوٹی کے دوران کی جب کہ ایک نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کا راستہ اپنایا۔
بھارت کے مقبوضہ وادی کشمیر میں تعینات رہنے والے 400 سے زائد فوجیوں نے گزشتہ 12 سال کے دوران خود کشیاں کی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے فوجی اہلکاروں میں دوران ڈیوٹی خود کشی کا رحجان 2007 سے پروان چڑھ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C