مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے: وزیراعظم عمران خان
👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کے لیے فروری کی طرح پاکستان پر حملہ کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے شمالی امریکا کی مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، ہمیں دہشت گردی اور اسلام کو الگ رکھنا ہوگا، ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنا ہوگا، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہارکا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کومجروح کیاجائے، 9/11 سے پہلے تامل ٹائیگرز خودکش دھماکوں میں ملوث تھے، 9/11 کے بعد دہشت گرد حملوں کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا ہے، 9/11 کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کانام دیدیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی تنظیم آر ایس ایس کا نظریہ ہٹلر اور موسولینی کی سوچ کاحامل ہے، پاکستان دنیا میں امن کے لیےکوششیں جاری رکھےگا، بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہوگیاہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی، مقبوضہ وادی میں26 دن سے کرفیو نافذ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین رہی ہے، بھارت اب سیکولر ریاست نہیں رہا، آرایس ایس کا نظریہ ہندو برتری کا ہے، مودی کا بھارت گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کے برعکس ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، نازیوں سے متاثر جماعت بھارت پر قابض ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے فروری کی طرح بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرے گا، خدشہ ہے بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی قدم اٹھاسکتا ہے، ہمیں خدشہ ہے بھارت آزاد کشمیرمیں کارروائی کرے گا، بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو پاکستان جوابی کارروائی کرے گا، کشمیر کے باعث 2 نیوکلیئر طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہوچکی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرناچاہتی ہے، مقبوضہ وادی کی قیادت کو حراست میں لیا گیا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، اہل کشمیر کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہیے، مسئلہ کشمیر پر میں نے خود متعدد سربراہان مملکت سے بات کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C