مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری
👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری
سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم پر انتیس سالوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتیس سالوں کے دوران چار سو بتیس کیسز میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا گیا۔ ستر فیصد عام عوام کو نشانہ بنایاگیا۔ وادی دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے جہاں فوج کی تعداد آٹھ لاکھ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی 29 سال کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندہ جوآن ای مینڈز نے اس رپورٹ کی توثیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 برسوں کےدوران انتہا پسند مودی سرکار کے دل دہلا دینے والے ظلم وستم سے وادی کے ستر فیصد عوام نشانہ بنے۔ ہر سو میں سے ستر آدمی کسی نہ کسی طرح حکومت کی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔ 432 کیسز میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔
رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قرار دیا گیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے لگ بھگ ہے اور رواں سال اگست میں انتہاپسند مودی سرکار نے 38 ہزار مزید فوج وادی میں تعینات کی ہے جس کے بعد اعداد و شمار کے مطابق اب فوج کی تعداد 8 لاکھ ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کشمیر جیسے سنگین معاملے پر بھارتی میڈیا نے کوئی کوریج ہی نہیں کی ہے۔
رپورٹ میں واضح ہے کہ بھارتی سفاک اہلکار کشمیریوں کی جائیداد اور زندگی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ کشمیریوں کو سب سے زیادہ بےدردی سے مارا پیٹا جاتا ہے سونے نہیں دیا جاتا اور انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں۔ کشمیری عوام کو بھوکا رکھا جاتا ہے اور واٹر بورڈنگ اور گرم کھولتے ہوئے پانی میں سر ڈبونا جیسے دردناک مظالم روا رکھے جاتے ہیں۔
بھارت کے کشمیریوں کے خصوصی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے اب تک 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C