ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک
ملتان (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں حاجی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے 4 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور پیروالا میں حاجی پل کے قریب ڈاکو روڈ پر ناکا لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر انکاؤنٹر میں چار ڈاکو مار دیے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی قلال سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
مقابلے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C