ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں: وزیراعظم
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں: وزیراعظم
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی علاقوں کے لیے صحت کارڈ کا اجراء کرکے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے تقریب سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے قبائلی عوام کی مدد کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں، اگرچہ مکمل تو نہیں نکلے لیکن سر پانی سے باہر آگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کی سب سے بڑی مشکل علاج معالجہ کرانا ہے، اس بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے ایسی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک خاندان اس ہیلتھ کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کرا سکتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جس کا سب سے زیادہ احساس تحریک انصاف کو ہے اور اسی وجہ سے میں نے وہاں ملٹری آپریشن کی مخالفت بھی کی تھی۔ قبائلی عوام کے لیے مزید فنڈز جاری کر رہے ہیں اور ایک ہیلتھ یونٹ بنانے کا بھی پروگرام ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ملک میں سرمایہ کاری گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ سرمایہ کاری سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا جو قرضوں کی واپسی میں مددگار ثابت ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C