ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
👁️ 175 بار دیکھا گیا
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید بارشوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کوگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض اضلاع میں منگل اور بدھ جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی اور قلات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے ایران کے راستے آنے والا ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کی جانب سے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی وجہ سے پیر کو مطلع جذوی اور مکمل ابرآلودرہا، اور کراچی میں منگل کی شام گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، بارش ہونے کے اگلے 18 سے 24 گھنٹوں بعد شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم سرد ہواؤں کی شدت معتدل رہے گی، اور درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں رات سے برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ مزید آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C