منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع، داماد بھی گرفتار
👁️ 142 بار دیکھا گیا
منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع، داماد بھی گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی۔
سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج مسعود ارشد نے کی۔
اس موقع پر عدالت کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو چالان کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔
عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ چالان میں کوئی ڈاکو منٹس موجود نہ ہوا تو اگلی سماعت پر بتایا جائے۔
رانا ثناء اللہ کے وکیل محسن بھٹی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی میں 6 لاکھ روپیہ بھی تھا وہ نہیں دیا گیا۔
عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے گاڑی میں موجود تمام اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے اے این ایف حکام کو آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیگر ملزمان کو بھی وکیل کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں پولیس نے رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
منشیات کیس پس منظر
یکم جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے نے سہ پہر 3 بج کر 24 منٹ پر رانا ثناء اللہ کی بلٹ پروف لینڈ کروزر گاڑی کو راوی ٹول پلازہ پر روکا، ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے مسلح گارڈز بھی ایک اور گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کررہے تھے، اے این ایف نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں موجود بیگز میں چھپائی گئی 15 کلو ہیئروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق رانا ثناءاللہ کے 5 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں محمد اکرم، سبطین حیدر، عثمان احمد، عامر رستم اور عمر فاروق شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C