مہسا امینی کی ہلاکت: ایران میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنادی گئی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
مہسا امینی کی ہلاکت: ایران میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنادی گئی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی عدالت نے مھسا امینی کی ہلاکت پر ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مزید 3 مظاہرین کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سزائے موت سنادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنانے کے بعد مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے اب تک 4 مظاہرین کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے۔
ایران کی عدالت نے آج جن 3 مظاہرین کو سزائے موت سنائی ان پر اللہ کے قانون سے جنگ، ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے اور ریاست کے نظریات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز پر قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
عدالت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد سزا سنائی گئی ہے، ملزمان کو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں نوجوان کرد لڑکی کی پولیس کی زیر حراست ہلاکت پر پھوٹنے والے احتجاج کے دوران اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 46 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C