میانمار میں فضائی حملہ: بچوں سمیت 17 شہری ہلاک، 15 زخمی
👁️ 142 بار دیکھا گیا
میانمار میں فضائی حملہ: بچوں سمیت 17 شہری ہلاک، 15 زخمی
نیپیڈاؤ/ساگاینگ/راکھین (ڈیلی اردو) میانمار میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالیہ فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقامی میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ساگاینگ کے مرکزی علاقے کے ایک گاؤں پر پیر کے روز پیرا موٹرز کے ذریعے بم برسائے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔
اگلے روز راکھین ریاست میں ایک گنجان آباد گاؤں کے بازار کو فوجی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں کم از کم 17 عام شہری، جن میں بچے بھی شامل ہیں، ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے۔
راکھین میں سرگرم باغی گروہ اراکان آرمی نے الزام عائد کیا کہ فوجی طیارے نے دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ تاہم بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ فوجی حکومت کے ترجمان نے اس بارے میں ردعمل نہیں دیا۔
یونیسف کا ردِعمل
یونیسف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ان رپورٹس پر ’’انتہائی پریشان‘‘ ہے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
ادارے کے مطابق حالیہ مہینوں میں بچوں اور شہریوں کو بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں کا سامنا ہے۔ جھڑپوں کے باعث ہزاروں خاندان بے گھر ہو رہے ہیں جبکہ صحت، تعلیم اور تحفظ تک رسائی شدید متاثر ہو چکی ہے۔
یونیسف نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
فضائی طاقت میں اضافہ اور بحران کی شدت
میانمار 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے تصادم میں مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے۔ تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ آبادی والے اس ملک میں فوج مختلف نسلی باغی گروپوں کے خلاف کئی محاذوں پر برسرِپیکار ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق بحران کے آغاز سے اب تک تقریباً 6,800 عام شہری ہلاک اور 36 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ خوراک اور بنیادی امداد کی قلت سے ملک کی تقریباً 40 فیصد آبادی متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث اسے ایشیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ برس فوج نے روایتی جنگی طیاروں، ڈرونز اور پیرا موٹرز کے ذریعے فضائی حملوں میں نمایاں اضافہ کیا۔ پیرا موٹرز ایسے پیراگلائیڈرز ہوتے ہیں جن پر دو سے تین افراد سوار ہو سکتے ہیں اور انہیں فضا سے بم گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
میانمار کی فوجی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے کہ وہ رہائشی علاقوں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں صرف ان مسلح گروہوں کے خلاف کی جا رہی ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C