میجر لاریب حسن قتل کیس: پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 71 بار دیکھا گیا
میجر لاریب حسن قتل کیس: پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے دعوی کیا ہے کہ دوران ڈکیتی قتل ہونے والے پاک فوج کے میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی نائن تھری میں پچھلے مہینے قتل ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوت ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) عامرذوالفقار نے کہا کہ میجر لاریب حسن ے قتل میں ملوث دو افغان پاشندے پکڑے گئے ہیں، دو ہفتے تک تحقیقات کے بعد ملزمان تک پہنچے ہیں، اس کیس کی مزید تفصیلات بعد میں بھی شئیر کی جائیں گی۔
https://twitter.com/DigIslamabad/status/1202536026532667392?s=08
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث ملزمان افغان شہری ہے جن میں سے ایک کا نام بیت اللہ اور دوسرے کا گل سلیم ہے۔
ذرائع کے مطابق کے ملزمان نے پولیس کو بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمپنی میں واقع پارک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوا تو انہوں نے ڈکیتی کا ارادہ کرلیا۔
ملزمان کے مطابق میجر لاریب اور ایک خاتون پارک میں واک کر رہے تھے۔ میجر لاریب کے سر پر بندوق رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔ مزاحمت ہم نے گولی چلا کر میجر کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس قبل جی 10 میں ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر کی شب سیکٹر جی نائن کے قریب واقع پارک میں نامعلوم افراد نے میجر لاریب کے سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔۔ پولیس نے ابتدا میں اسے موبائل چھیننے کا واقعہ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C