میزائل تجربات: امریکا نے شمالی کوریا اور روس پر پابندیاں عائد کر دیں
👁️ 104 بار دیکھا گیا
میزائل تجربات: امریکا نے شمالی کوریا اور روس پر پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے روس اور چین سے سامان کی خریدنے والے شمالی کوریا کے چھ اور روس کے ایک باشندے اور ایک روسی فرم پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی شمالی کوریا کے میزائل لانچوں کی ایک سیریز کے بعد کی گئی، جس میں گزشتہ ہفتے کے دو میزئل بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شمالی کوریا کو ہتھیاروں کے پروگرام کی ترقی اور ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کو پھیلانے کی کوششوں کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ستمبر 2021 سے شمالی کوریا کے چھ بیلسٹک میزائل لانچ کیے، جن میں سے ہر ایک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
ماتحت امریکی سیکریٹری برائے خزانہ و دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے اقدامات کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ‘ہتھیاروں کے لیے غیر قانونی طور پر سامان کی خریداری کے لیے غیر ملکی نمائندوں کے مسلسل استعمال’ کو نشانہ بنایا گیا’۔
نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات اس بات کا مزید ثبوت ہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے سفارت کاری اور جوہری تخفیف کے مطالبات کے باوجود ممنوعہ پروگراموں کو آگے بڑھا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں مقیم شمالی کوریا کے جوئی میونگ ہیون، روسی شہری رومن اناتولیویچ الارا اور روسی فرم پارسک ایل ایل سی کو ‘بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں یا لین دین کے لیے نامزد کیا ہے’۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ولادیووستوک میں مقیم شمالی کوریا کی سیکنڈ اکیڈمی آف نیچرل سائنسز (سانس) کے نمائندے جوئی میونگ ہیون نے روس سے ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق آلات کی خریداری کے لیے کام کیا تھا۔
چین میں مقیم سانس کی ماتحت تنظیموں کے شمالی کوریا کے چار نمائندے سم کوانگ سوک، کم سونگ ہن، کانگ کول ہک، پیون کوانگ کول اور جنوبی کوریا میں مقیم ایک او یونگ ہو کوبھی نشانہ بناتے ہوئے ٹریژری نے کہا ہے کہ ان کے دو ساتھیوں نے اسٹیل کے مرکبات، سوفٹ وئیر اور کمیکل کی خریداری کی تھی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی فوجی طاقت کو بڑھانے پر زور دیا۔
ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسرے ٹیسٹ نے کم کے نئے سال کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فوج کو تقویت دینے کے عزم کی نشاندہی کی ہے جبکہ جنوبی کوریا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
منگل کو کیا گیا یہ تجربہ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے چند گھنٹے سامنے آیا، جس میں البانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان اور برطانیہ شامل تھے، شرکا نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں لانچ کیے جانے والے میزائل کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپنی پابندیوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے شمالی کوریا کے تمام بیلسٹک میزائل اور جوہری تجربات اور ان پروگراموں پر پابندی عائد کی ہے۔
امریکی پابندی کا نشانہ بننے والوں کے امریکا سے متعلق تمام اثاثے کو منجمد کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ تمام معاملات پر پابندی لگا ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C