نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں، سعودی وزیر خارجہ
👁️ 28 بار دیکھا گیا
نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں، سعودی وزیر خارجہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے۔
سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔
سعدت بزيارة جمهورية الهند والتشرف بنقل تحيات القيادة- حفظها الله- لدولة رئيس الوزراء. كما اجريت محادثات مثمرة مع وزير الخارجية تناولت المواضيع الثنائية و الاقليمية تؤكد على عمق العلاقات التاريخية بين البلدين والشعبين الصديقين. نحن عازمون على تعزيز شراكتنا الاستراتيجية. pic.twitter.com/qFyXpK1xuV
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) September 20, 2021
دورے کے دوران بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، مذاکرات کیلئے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو مذاکرات کیلئے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ملک مذاکرات کریں۔
گزشتہ روز اپنی گفتگو میں فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نےکہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C