نائجر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 6 فوجی اور 10 جنگجو ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
نائجر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 6 فوجی اور 10 جنگجو ہلاک
نیامے (ڈیلی اردو) نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد دوسری بار فوج پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کا بھرپور جواب بھی دیا گیا تاہم اس جھڑپ میں 6 فوجی اور 10 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجر کے مغربی قصبے کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ نائجر فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔
نائجر فوجیوں کی بیک اپ پر آنے والی ٹیم نے جنگجوؤں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 10 جنگجو مارے گئے، جھڑپ میں 6 فوجی بھی جان کی بازی ہار گئے۔
نائجر فوج پر حملہ اس مقام پر ہوا جہاں سرحد مالی اور برکینا فاسو سے ملتی ہیں اور اس علاقے کو عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جن میں سے چند گروہ اپنا تعلق داعش سے بھی ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کو معزول کر کے اقتدار فوجی حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ 9 اگست کو اسی علاقے میں ایک حملے میں 5 فوجی مارے گئے تھے۔
بغاوت کرنے والے فوجی کمانڈر جنرل عبدالرحمان تیانی نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے صدر بازوم کی معزولی کو درست قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C