نائیجیریا کے مسجد میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، 24 افراد زخمی
👁️ 123 بار دیکھا گیا
نائیجیریا کے مسجد میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، 24 افراد زخمی
ابوجا (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) نائیجریا کی ریاست کنو میں بدھ کی صبج ایک شخص نے ایک مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں فجر کی جماعت ہو رہی تھی۔ مسجد میں دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ چار بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان عبدالہی ہارون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے شخص کی عمر 38 سال ہے اور وہ اسی علاقے کا پرانا رہائشی ہے۔ اس نے ایک دور افتادہ گاؤں گادن کی مسجد پر حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کی اصل وجہ خاندانی اختلافات کے باعث طویل عرصے سے جاری دشمنی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کنو نائیجیریا کے شمال میں و اقع سب سے بڑی ریاست ہے اور وہاں گزشتہ کئی برسوں سے مذہب کی بنیاد پر بے چینی جنم لیتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں بعض اوقات تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
ترجمان ہارون کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دھماکہ پٹرول بم کا تھا، تاہم اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے حملے کے مقام کو الگ تھلگ کر دیا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ریاست کے مرکزی شہر کے اسپتال میں پہنچا دیا ہے۔
اخبار ڈیلی ٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمازیوں کو مسجد کے اندر بند کر دیا گیا تھا اور ان کے لیے دھماکے سے بچنا مشکل بنا دیا گیا تھا۔
اخبار نے کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور ماضی میں بھی اسی خاندانی تنازع کی بنا پر اس علاقے میں لوگوں پر حملہ کر چکا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاندانی اختلافات وارثت کی تقسیم پر ہیں اور مشتبہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ کرنے والے افراد مسجد میں موجود تھے اور اس نے حملہ اس لیے کیا تاکہ اس کی آواز سنی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C