نمروز میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک، متعدد اغوا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
نمروز میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک، متعدد اغوا
کابل (ڈیلی اردو) افغان صوبے نمروز میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے نمروز کی فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگوؤں نے دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے میں 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ افغان فوج کے ترجمان نے بھی جوابی کارروائی میں طالبان جنگجؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
Breaking – At least 20 army soldiers were killed in a Taliban attack on their outpost in Khashrod district, Nimroz province, on Thursday evening, said Jalil Ahmad Watandost, the district governor of Khashrod. pic.twitter.com/XdZIBTh1QC
— TOLOnews (@TOLOnews) October 23, 2020
طالبان دہشت گردوں نے 6 اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ افغان آرمی نے اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جبکہ حملے کہ ذمے داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔
طالبان کے حملے کو گزشتہ روز کے افغان فوج کے ایک مدرسہ پر فضائی حملے کا ردعمل گردانا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 11 بچے اور وہاں قرآن کی تعلیم دینے والے قاری ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے باوجود تاحال امن قائم نہیں ہوسکا ہے اور دونوں جانب سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C