نوشکی: بلوچ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سڑک تعمیر کرنے والے 4 مزدور اغوا
👁️ 81 بار دیکھا گیا
نوشکی: بلوچ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سڑک تعمیر کرنے والے 4 مزدور اغوا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البت میں مبینہ طور پر بلوچ عسکریت پسندوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مغوی مزدور نوشکی-خاران شاہراہ پر کام کر رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے حملہ کیا اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ حملہ آوروں نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی، جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدوروں میں تین کا تعلق پشتون برادری سے ہے جبکہ ایک مزدور مستونگ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
تاحال کسی گروہ نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام کا شبہ ہے کہ اس واقعے میں بلوچ عسکریت پسند ملوث ہو سکتے ہیں، جو ماضی میں بھی ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C