نوشہرہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 604 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک
نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح دشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق ہلاک اہلکار کا تعلق امان گڑھ پولیس اسٹیشن سے تھا۔
وزیر صحت خیبرپختونخوا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیو ٹیم پر حملہ دراصل معصوم بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے۔‘‘
ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران اب تک دو کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3377 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C