واشنگٹن فائرنگ: افغان حملہ آور بائیڈن کے قانون کے تحت افغانستان سے آیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 318 بار دیکھا گیا
واشنگٹن فائرنگ: افغان حملہ آور بائیڈن کے قانون کے تحت افغانستان سے آیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/سی این بی سی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سابق صدر بائیڈن کے منظور کردہ ایک قانون کے تحت افغانستان سے آیا تھا اور اب بائیڈن انتظامیہ کے دور میں افغانستان سے امریکہ آئے تمام افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائی گی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہونے والے اس بھیانک حملے میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکاروں پر ’پوائنٹ بلینک رینج‘ سے گولی چلائی گئی۔
حکام کے مطابق، بدھ کے روز ہونے والے حملے میں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ گھناؤنا حملہ برائی پر مبنی، دہشت گردانہ اور نفرت انگیز کارروائی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے یہ نہ صرف ہماری قوم بلکہ انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔
’بطور امریکی صدر میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں کہ جس جانور نے یہ ظلم کیا ہے، اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو حاصل معلومات کے مطابق، زیرِ حراست مشتبہ شخص کا تعلق افغانستان سے ہے جسے بائیڈن انتظامیہ 2021 میں ملک میں لے کر آئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ حملہ آور بھی ان فلائیٹس میں امریکہ پہنچا تھا جن کے بارے میں کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ان میں سوار افراد کون ہیں اور صدر بائیڈن کی جانب سے منظور کیے گئے ایک قانون کے نتیجے میں اس شخص کی قانونی حیثیت میں توسیع کی گئی۔
’یہ حملہ ہمارے ملک کو درپیش سب سے بڑے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ سابقہ امریکی انتظامیہ نے بنا کسی جانچ پڑتال کے دو کروڑ سے زائد غیر ملکیوں کو امریکہ میں داخل کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں افغانستان سے امریکہ آئے تمام افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائی گی۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی ایسے غیر ملکی کو امریکہ سے نکالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کا یہاں سے تعلق نہیں یا جن سے ہمارے ملک کو فائدہ نہیں پہنچتا۔
’اگر وہ ہمارے ملک سے محبت نہیں کر سکتے تو ہمیں وہ نہیں چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C