واشنگٹن میں فائرنگ کے بعد امریکہ نے افغانوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردی
👁️ 362 بار دیکھا گیا
واشنگٹن میں فائرنگ کے بعد امریکہ نے افغانوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو، روئٹرز، اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے) امریکی حکومت نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں پر کارروائی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ یہ اقدام وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (USCIS) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 'سکیورٹی اور جانچ کے طریقہ کار' کے جائزے تک افغان شہریوں کی ہر طرح کی امیگریشن درخواستیں معطل رہیں گی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام اور ملکی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حملہ آور کی شناخت اور پس منظر
پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت رحمان اللہ ایل کے نام سے ہوئی، جو 29 سالہ افغان شہری ہے اور ستمبر 2021 سے امریکہ میں رہائش پذیر تھا۔ رحمان اللہ ایک خصوصی ویزا پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا، جو ان افغان شہریوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہوں نے طالبان کے دوبارہ اقتدار سے قبل امریکی فوج یا اتحادی فورسز کے ساتھ کام کیا تھا۔
محکمہ انصاف کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ شخص اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ امریکہ میں موجود تھا اور حملے کے وقت غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل نے بتایا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کی میئر میوریل باؤزر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر یہ حملہ 'ٹارگیٹڈ' تھا۔
امریکی حکومت کا ردعمل
امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں مزید 500 فوجی تعینات کیے جائیں گے، جس سے شہر میں کل فوجی تعداد 2,500 سے تجاوز کر جائے گی۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسے 'بزدلانہ اور گھٹیا عمل' قرار دیا اور کہا کہ واقعہ شہر کی حفاظت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشتبہ شخص کو 'جانور' قرار دیا اور اسے دہشت گردی کے مترادف قرار دیا۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ ایسے افراد کو ملک سے نکالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
امیگریشن درخواستوں پر اثرات
اس واقعے کے بعد امریکی حکومت نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں پر کارروائی معطل کر دی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سمیت 11 دیگر ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی، جبکہ اسپیشل امیگریشن ویزے رکھنے والے افغان شہری، جو امریکی فوج کے ساتھ کام کر چکے تھے، بھی اس پابندی کا حصہ بنے۔
صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت امریکہ میں داخلے کے خواہشمند غیر ملکیوں کی سخت جانچ پڑتال لازمی قرار دی گئی تھی۔ اس حکم میں کابینہ کو ہدایت کی گئی کہ 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست تیار کریں، جہاں سے امریکہ کے لیے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جائے۔
اس فہرست میں ایران، پاکستان، افغانستان، یمن، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی اور میانمار شامل ہیں۔ مزید پابندیوں کے تحت برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا کے شہری بھی امریکہ میں داخلے کے سخت قواعد کے تابع ہوں گے۔
جزوی سفری پابندیوں کا دائرہ
جزوی پابندیاں ان افراد پر لاگو ہوں گی جو عارضی ویزا (بی ون/بی ٹو)، تعلیمی ویزا (ایف ون) یا پیشہ ورانہ ویزا (جے ون) کے تحت امریکہ آنا چاہتے ہیں۔ تقریباً 200,000 افغان شہری ایسے ہیں، جن کی امریکہ میں دوبارہ آبادکاری، پناہ یا خصوصی ویزوں کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔
ٹرمپ نے 20 جنوری کو پناہ گزینوں کے داخلے اور پروازوں کے لیے غیر ملکی امداد 90 دن کے لیے منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں افغان شہری افغانستان اور دنیا کے دیگر 90 ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 20,000 پاکستان میں موجود ہیں۔
امریکی حکام کی وضاحت
ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ یہ اقدامات امریکی عوام کی قومی سلامتی اور مفاد کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں داخلے کے عمل کی سخت نگرانی لازمی ہے تاکہ پرتشدد اسلام پسند عسکریت پسندوں یا ایسے افراد کی آمد روکی جا سکے، جو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
ٹرمپ نے اکتوبر 2023 میں کہا تھا کہ وہ غزہ، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اور دیگر خطرناک علاقوں سے آنے والے افراد کے امریکہ داخلے کو محدود کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C