23/November/2026

وانا : نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وانا : نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

وانا : نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک


وانا (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سلام ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ وانا بازار کے مغل خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سلام ولد عبدالرحمن شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سلام وانا بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور تھے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔


#Wana #SouthWaziristan #KhyberPakhtunkhwa #Pakistan #Police #TrafficPolice #Security #Terrorism #BreakingNews #DailyurduNet

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C