وزراء حساس مذہبی معاملات پر بات نہ کریں، وزیر اعظم عمران
👁️ 157 بار دیکھا گیا
وزراء حساس مذہبی معاملات پر بات نہ کریں، وزیر اعظم عمران
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ساوتھ ایشین نیوز) وزیر اعظم عمران خان وزرا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہ کرے گا،وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا کے درمیان نوک جھونک ہوئی، کابینہ اجلاس میں 3 وزرا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، شیریں مزاری نے اسد عمر سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیں پورا ایجنڈا نہیں پڑھنے دیتے۔
اسد عمراور شیریں مزاری میں تلخ جملوں کے تبادلے ہوئے، اسد عمر نے وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کو بھی سناتے ہوئے کہا کہ آپ پٹرولیم مصنوعات معاملے پر غلط بیانی کرتے ہیں، جس پر ندیم بابر نے برملا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آپ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔
عمران خان نے کابینہ میں وزرا کی تلخ کلامی کو ختم کر کے اجلاس میں شریک اراکین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرےگا، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وزیر فضول بات نہ کرے۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو خواتین بچوں کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے پر بابر اعوان معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بریفنگ دی، جس پر عمران خان نے کہا کہ بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے، خواتین اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سزائیں دینگے۔
اجلاس میں توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد کابینہ نے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیلئے ازسرنو اشتہار دینے کا فیصلہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C