28/July/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وادی تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

👁️ 441 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وادی تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وادی تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 25 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق، عوامی جذبات کے پیش نظر قبائلی مشران اور نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو عوامی رابطے بہتر بنانے اور امن و امان کی بحالی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

ادھر خیبر میں منعقد جرگے میں بریگیڈیئر محمد قاسم، سول و عسکری حکام اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ 

 

جرگے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پرامن احتجاج کو عوام کا آئینی حق قرار دیا۔ بریگیڈیئر قاسم نے انکوائری اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا، اور بتایا کہ مارٹر حملے کے ذمہ دار کی شناخت ہو چکی ہے۔

 

جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ہلاک افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ادا کریں گی، زخمیوں کا مفت علاج ایف سی اسپتال میں ہوگا، اور ہر زخمی کو ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

 

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ریاست پر تنقید کی کہ ’پرامن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلانا ظلم ہے، پختون امن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔‘

 

رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے مطابق واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں احتجاج ختم کرا دیے گئے ہیں اور قبائلی وفد تیراہ روانہ ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C