وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
👁️ 279 بار دیکھا گیا
وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
دوحہ (ویب ڈیسک / نیوز ایجنسی ) وزیرِ اعظم عمران خان نے دو روزہ دورے پر قطر پہنچنے کے بعد دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اپنے قطری ہم منصب عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔
پاک قطر وزرائے اعظم کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قطر کے وزیرِ اعظم عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں ہیں، قطر پہنچنے پر نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادرمسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا، پاکستان ایل این جی کی قیمت پر نظرِ ثانی کی تجویز بھی دے گا، دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کے کوٹے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C