23/July/2019

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

👁️ 134 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے،  پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان آج بھی امریکا میں مصروف دن گزاریں گے، مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کریں گے، یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ہوگی۔

وزیراعظم رات نو بجے امریکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، رات بارہ بجے ان کی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی سے ملاقات ہوگی، ایک بجے وزیر اعطم کی کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سےملاقات طے ہے۔

وزیر اعظم رات دو بجے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا پانچ بجے پاکستان روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور ہندوستان کے کو مسئلہ کشمیر پر ایک میز پر لانے کی کوشش کی۔

انھوں نے صدر ٹرمپ کی مہمانی نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان کے مسئلے کا حل دنیا پر واجب ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C