وزیر اعظم عمران خان کا گیس چوری کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
👁️ 171 بار دیکھا گیا
وزیر اعظم عمران خان کا گیس چوری کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نرمی یا رعایت نہ برتی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس سیکٹر سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد اور سوئی سدرن اورناردرن کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے اور اس چوری شدہ یا ضائع شدہ گیس کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔
بریفنگ میں گیس بلوں میں اضافے کی شکایت اور سال 2019ء اور سال 2020ء میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو گیس کی دریافت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اورمراعات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آنے والے مہینوں میں بجلی اور دیگر سیکٹر کے لیے گیس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یو ایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C