وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان
👁️ 49 بار دیکھا گیا
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان
کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے کیے جانے والے وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے سمیت ہر مشکل میں ساتھ دیں گے اور ہم نے اپنا وعدہ نبھایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہو گی تو اس کا اچھا تاثر کراچی کے شہریوں پر ہو گا تاہم اب وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عام انتخابات میں جو نتائج آئے انہیں ایم کیو ایم مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتی، اس کے باوجود جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے حمایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بہت انتظار کرتے رہے کہ حکومت کی کچھ مصروفیات ہو سکتی ہیں، 16 ،17 ماہ گزرنے کے بعد بھی کسی ایک نکتے پر پیشرفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کابینہ نہیں چھوڑ رہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارت قانون و انصاف نہیں مانگی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون برقرار رہے گا لیکن میں وزارت میں نہیں بیٹھوں گا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جہانگیر ترین آئے تھے اور ان ہی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کراچی کو ایک ارب روپے دینے میں اتنی مشکل ہو رہی ہے، ہم چندا اکٹھا کرنا شروع کریں تو ایک ارب اکٹھا کرسکتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اب یقین دہانیوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تجربے کی کمی سمجھتے رہے اب لگتا ہے سنجیدگی ہی نہیں، سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جارہی ہے
انہوں نے واضح کیا کہ ان ساری چیزوں کا پیپلزپارٹی کی پیشکش سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ دو معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بنی گالہ اور دوسرا بہادرآباد میں ہوا۔
خالد مقبول کی پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
عمران اسماعیل نے متحدہ قیادت سے فیصلہ کرنے سے پہلے رابطہ نہ کرنے پر گلہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C