ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
کراچی(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کیخلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ویمن ٹیم کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قومی ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 31 اور جویریہ خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز ہی بناپائی جس سے میچ ٹائی ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور میں کرنا پڑا۔ سپر اوور میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C