ٹانک میں پاکستانی ڈرون حملہ، تبلیغی جماعت کے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 237 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پاکستانی ڈرون حملہ، تبلیغی جماعت کے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے گاؤں وڑوکی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں تبلیغی جماعت سے وابستہ دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی، جن میں شدت پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔
پاکستانی ڈرون حملہ ایک مقامی مسجد کے قریب کیا گیا، جہاں تبلیغی جماعت کے ارکان سہ روزہ تبلیغی دورے پر مقیم تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نیک زمان ساکن مغزی اور محمد نور بیٹنی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ممتاز علی شاہ اور حکمت اللہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق ٹانک کے علاقوں مغزی، شادی خیل اور بیٹنی سے تھا، اور وہ تبلیغی سرگرمیوں کے سلسلے میں گاؤں وڑوکی آئے ہوئے تھے۔
مقامی افراد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کا کسی شدت پسند گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C