ٹانک میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ آپریشن کے دوران چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود چیسن کچھ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔
مشترکہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز 6 نومبر کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 کمانڈوز زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں 5 نومبر کی رات ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل کلاچی تھانے کی حدود میں روڑی کے علاقے میں بھی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اور کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔
4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جبکہ پاکستان ائیر فورس کے 7 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
3 نومبر کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 31 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یکم نومبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C