ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات میں”اہم پیش رفت“
👁️ 255 بار دیکھا گیا
ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات میں”اہم پیش رفت“
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اتوار کی شام فلوریڈا کے مار-اے-لاگو میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ان کی بات چیت میں "کافی اہم پیش رفت" ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یوکرین اور روس ڈونباس کی حیثیت پر متفق ہونے کے "قریب تر" ہو رہے ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی ملاقات کو "زبردست" قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور یوکرین نے سکیورٹی کی ضمانتوں پر "سو فیصد" اتفاق کیا، جبکہ ٹرمپ کے مطابق اس پر تقریباً 95 فیصد اتفاق ہوا ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکی اور یوکرین کی ٹیمیں اگلے ہفتے مزید بات چیت کے لیے ملاقات کریں گی تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات حتمی شکل دی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجی دستوں کی تعیناتی سلامتی کی ضمانتوں کا لازمی حصہ ہوگی اور روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پلانٹ اور دیگر علاقائی کنٹرول کے مسائل ابھی باقی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب رہے تو امن کے حوالے سے نتائج چند ہفتوں میں واضح ہو سکتے ہیں، تاہم چند باقی مسائل حتمی معاہدے میں رکاوٹ بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین کا دورہ کرنے اور پارلیمنٹ میں خطاب کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ ہر ممکنہ انسانی جان بچائی جا سکے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن نے ملاقات کو سراہا اور کہا کہ یورپ اس پیش رفت کو مستحکم کرنے کے لیے امریکہ اور یوکرین کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی یوکرین کے لیے برطانیہ کی حمایت اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کیا۔
روس نے یوکرین پر مبینہ ڈرون حملے کا الزام عائد کیا، جسے زیلنسکی نے "روایتی روسی جھوٹ" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ روس نے کہا کہ اس سے اپنی مذاکراتی پوزیشن کا جائزہ لے گا، تاہم امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
صدر زیلنسکی نے زور دیا کہ سلامتی کی ضمانتیں اور بین الاقوامی نگرانی کے اقدامات جنگ ختم کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران 20 نکاتی منصوبہ تقریباً 90 فیصد تیار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26294 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C