ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: پاکستان “اچھا کام کر رہا ہے” افغان محاذ پر کھلی حمایت
👁️ 153 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: پاکستان “اچھا کام کر رہا ہے” افغان محاذ پر کھلی حمایت
واشنگٹن (نمائمدہ ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں پاکستانی کارروائیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان “اچھا کام کر رہا ہے”۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکہ مداخلت کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مثبت قرار دیا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان نے افغانستان کے خلاف کارروائی سے قبل امریکہ سے مداخلت کی درخواست کی تھی؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ اس صورتحال میں مداخلت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا:“آپ کو معلوم ہوگا کہ میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔ ان کا وزیر اعظم عظیم ہے، وہاں عظیم جنرل ہے، عظیم رہنما ہے۔”
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان شخصیات کی بہت عزت کرتے ہیں اور پاکستان اچھا کام کر رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکریٹری ایلیسن ہوکر نے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ جمعے کی شب ان کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو ہوئی، جس دوران پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا “ہم صورتحال کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔”
امریکی قیادت کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پاک–افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں جانب سے فوجی کارروائیوں اور ہلاکتوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 356 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8995 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4869 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3611 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2344 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C