ٹرمپ کی عمان کو سخت وارننگ، ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
👁️ 145 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی عمان کو سخت وارننگ، ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں عمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مسقط نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اسے شدید امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بیان فوکس نیوز کے صحافی ٹری ینگسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان اگر امریکی اقدامات کی راہ میں آیا تو امریکا سخت کارروائی کرسکتا ہے۔
عمان کو دی جانے والی یہ دھمکی اس لیے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ مسقط طویل عرصے سے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کو بھی جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیار ڈالنے اور سفید جھنڈا لہرانے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت مشکل صورتحال میں ہے، اگرچہ انہوں نے ایرانی رہنماؤں کو اچھا پوکر کھلاڑی بھی قرار دیا۔
جنگ بندی کے لیے طے کی گئی 60 روزہ مدت ختم ہونے کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کوئی مقررہ مدت مقرر نہیں کی گئی اور امریکا جلد بازی میں فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کے بقول واشنگٹن کی بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی میں امریکی ہتھیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال سے متعلق رپورٹس کو بھی مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کا انتہائی معمولی حصہ استعمال کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C