ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، ایران کی تردید
👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، ایران کی تردید
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کو ٹرمپ کے قتل کی ایرانی منصوبہ بندی کی اطلاعات ملی ہیں۔ ایران نے ان الزامات کو “غیر مصدقہ اور بدنیتی پر مبنی” قرار دیا ہے۔
ایران نے بدھ کے روز امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی میں تہران کے ملوث ہونے کے رپورٹوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے ان الزامات کو ”بدنیتی پر مبنی‘‘ قرار دیا۔
ایران کی جانب سے یہ رد عمل امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں ذرائع کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا گیا تھا کہ امریکی حکام کو ٹرمپ کے قتل کی ایرانی منصوبہ بندی کی اطلاعات ملی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ میں منگل کو کہا گیا تھا کہ امریکی حکام کو یہ معلومات ایک شخص کے ذریعے ہفتوں پہلے دی گئی تھیں۔ تاہم سی این این کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ اس مبینہ منصوبہ بندی کا پچھلے ہفتے ٹرمپ کی ایک الیکشن ریلی کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس واقعے میں ٹرمپ زخمی ہوئے تھے اور ریلی میں شریک ان کے حامیوں میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
سی این این اور امریکی ٹی وی چینل این بی سی کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی کی اطلاعت کے بعد امریکہ کی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔
جب جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ان رپورٹس کے حوالے سے امریکی سیکرٹ سروس سے رابطہ کیا، تو اس کے ترجمان نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس ایجنسی کو خطرات کے حوالے مسلسل نئی معلومات ملتی رہتی ہیں، جن پر ایکشن بھی لیا جاتا ہے۔
’غیر مصدقہ اور بدنیتی پر مبنی‘
بدھ کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہونے کہا کہ یہ الزامات ”غیر مصدقہ اور بدنیتی پر مبنی‘‘ ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے لیے ٹرمپ ایک “مجرم” ہیں جنہوں نے 2020ء میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بنا پر ٹرمپ کو ”سزا ملنی چاہیے، لیکن اس کے لیے ہم نے قانونی طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔‘‘
علاوہ ازیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ”ٹرمپ پر حالیہ حملے میں ملوث ہونے کی (رپورٹس کی) سختی سے تردید کرتا ہے‘‘۔
انہوں نے بھی قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ٹرمپ کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کے ایرانی موقف کو دوہرایا۔
قاسم سلیمانی ایک اعلیٰ ایرانی جنرل تھے جو 2020ء میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اور اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا، جو اس وقت امریکی صدر تھے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے اس حملے پر ایران کی بدلہ لینے کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ”برسوں سے سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اہلکاروں کو ایران کی جانب سے در پیش خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C