ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ: کروڑوں روپے، سونا اور زیورات برآمد!
👁️ 546 بار دیکھا گیا
ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ: کروڑوں روپے، سونا اور زیورات برآمد!
لاہور (نمائندگان ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی رہائش گاہ پر ایک بڑے آپریشن کے دوران غیر ملکی کرنسی، کروڑوں روپے نقد، سونا، چاندی اور قیمتی زیورات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی مریدکے میں سعد رضوی کے گھر پر کی گئی، جس میں انسپیکٹر عمر ڈوگر کے ساتھ این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے۔
پولیس نے سادہ کاغذ پر تفصیلات لکھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں، جس پر تینوں اہلکاروں کے دستخط موجود ہیں۔ تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ضبط شدہ اشیا کی قانونی حیثیت کیا ہے اور یہ تفصیلات سوشل میڈیا پر کیوں جاری کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 41 لاکھ پاکستانی روپے نقد برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ متعدد غیر ملکی کرنسیاں بھی ملی ہیں، جن میں 50 ہزار انڈین روپے، 2885 یورو، 8592 سعودی ریال، 4250 پاؤنڈز، 2500 ہانگ کانگ ڈالر، 200 کینیڈین ڈالر، 1440 درہم، 5200 شامی کرنسی، 84 ملیشین رنگٹ، ایک امریکی ڈالر اور 25 عراقی دینار شامل ہیں۔ برآمدگی میں سونے اور چاندی کی بڑی مقدار بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق سعد رضوی کے گھر سے 1922 گرام سونا اور 898 گرام چاندی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 69 معروف برانڈز کی قیمتی گھڑیاں، 445 گرام وزنی 28 چوڑیاں اور کڑے، 490 گرام سونے کے 12 بریسلیٹ، 24 ہار، چینیں اور لاکٹس، 355 گرام وزنی 46 انگوٹھیاں، 6 بریسلیٹ، 72 مختلف زیورات، 460 گرام چاندی کا تاج اور 32 چاندی کی انگوٹھیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سعد رضوی کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور قیمتی گاڑیوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں، جو جلد منظرِ عام پر آنے کی توقع ہے۔
پنجاب حکومت نے اس برآمدگی کے بعد متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔ حکومت نے پوچھا کہ: "آخر سعد رضوی کا کاروبار کیا ہے؟ کیا یہ رقوم دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے فراہم کی ہیں؟"
پنجاب حکومت نے مزید سوال کیا کہ "یہ اثاثے صدقات اور خیرات کے پیسے تھے یا کسی اور ذریعہ سے آئے؟ ایک مدرسے کے مولوی کے گھر سونے کی اینٹیں کہاں سے آئیں؟" اب تک نہ تو سعد رضوی اور نہ ہی ٹی ایل پی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ تاہم دو روز قبل ٹی ایل پی کے متعدد اراکین نے سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کی تصدیق کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ پولیس نے چھاپے سے پہلے یہ اشیا خود اپنے ساتھ لائی تھی، جسے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C