پاراچنار: کرم پولیس کی دلاسا میں کارروائی، افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاراچنار: کرم پولیس کی دلاسا میں کارروائی، افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاک افغان سرحد دلاسا میں ایک کارروائی کے دوران افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی کرم نجف علی، ایس ایچ او محمود عالم اور ایس ایچ او رحیم نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب ڈی پی او کرم محمد قریش خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان کی جانب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس پر ڈی پی او کرم محمد قریش کی خصوصی ہدایت پر کرم پولیس نے پاک افغان سرحد دلاسا میں پولیس ٹیم کی خفیہ تعیناتی کردی اور کارروائی کرکے گدھوں پر لادھے بھاری مقدار میں مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق اسلحہ میں راکٹ لانچر کے گولے، کلاشنکوف، آٹھ عدد میگزین، تین عدد ہینڈ گرینیڈ، دو ہزار کے زائد مختلف بور کے کارتوس، چار عدد ڈبل بیرل بندوق، بارہ عدد ریپیٹرز اور بائیس عدد میگزین شامل ہیں۔
ڈی ایس پی نجف علی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گل فرخان نامی شخص سکنہ دلاسا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کا بیٹا فضل جان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C