پارلیمان نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی، جنرل عاصم منیر کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا
👁️ 651 بار دیکھا گیا
پارلیمان نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی، جنرل عاصم منیر کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) پاکستانی پارلیمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مسلح افواج کی تمام شاخوں پر وسیع اختیارات دیے جائیں گے اور سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات کو کم کر دیا جائے گا۔
یہ آئینی ترمیم حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی اور صرف چار قانون سازوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ اپوزیشن اسے ’’جمہوریت پر حملہ‘‘ قرار دے رہی ہے۔ یہ ترمیم اب صدر آصف زرداری کے دستخطوں کے بعد قانون بن جائے گی، جو محض ایک رسمی عمل ہے۔
بل کی اہم شقیں
آرمی چیف اب ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ (سی ڈی ایف) کا عہدہ سنبھالیں گے، جو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی پرانی پوزیشن کو ختم کر دے گا۔ اس سے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی کمانڈ مرکزی ہو جائے گی۔
فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ جیسے اعزازی عہدے لائف ٹائم رہیں گے۔ آرمی چیف اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی اپنا رینک برقرار رکھیں گے اور انہیں تاحیات قانونی استثنیٰ حاصل رہے گا۔
پاکستان کے عدالتی نظام میں اصلاحات لاتے ہوئے ایک نئی ’’وفاقی آئینی عدالت ‘‘ (ایف سی سی) قائم کی جائے گی، جس کے ججز کی تقرری حکومت کرے گی۔ یہ کورٹ آئینی مقدمات کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی تنازعات کی سماعت بھی کرے گی۔ سپریم کورٹ اب سول اور کریمنل کیسز پر توجہ مرکوز کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’19 سال بعد آئینی عدالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، آج بینظیر کی روح کو تسکین مل رہی ہو گی۔‘
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’آج نواز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا عروج ہے۔‘
وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یحییٰ آفریدی نے آئین کے دائرے میں رہ کر ہماری بھرپور معاونت کی۔
انھوں نے کہا کہ ’میں خود ان کے پاس حاضر ہوا کہ دس دس سال تک مقدمات زیر التوا ہیں۔‘
انھوں نے وضاحت کی کہ ’یحییٰ آفرید بدستور چیف جسٹس رہیں گے اور آئینی اداروں کی رہنمائی کرتے رہیں گے اور ان کی مدد ہمارے شامل حال رہے گی۔‘
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خظاب میں کہا ہے کہ ’ہم نے انڈیا کو عبرتناک شکست دی اور فیلڈ مارشل کی کارکردگی کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ اب ہم فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دے رہے ہیں۔‘
قبل ازیں یہ بل پیر کو سینیٹ میں تین گھنٹوں میں منظور ہوا، جہاں حزب اختلاف نے احتجاج کیا، بل کی کاپیاں پھاڑیں اور واک آؤٹ بھی کیا۔ تاہم آج قومی اسمبلی نے بھی اسے منظور کر لیا ہے۔
اپوزیشن کا احتجاج
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت حزب اختلاف نے اسے ’’آرمی چیف عاصم منیر کے لیے حفاظتی دیوار‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم عدالتوں کی آزادی اور جمہوریت کو کمزور کرے گی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں طاقت کو فوج اور حکمران اتحاد کے ہاتھوں میں مرکوز کرتی ہیں۔ جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت نے کہا ہے کہ اس قانون سازی میں اس سے مشورہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کی سیاست میں فوج کا طویل عرصے سے وسیع اثر و رسوخ رہا ہے لیکن یہ اصلاحات اسے آئینی تحفظ دیتی ہیں اور ان کی تنسیخ مشکل ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C