پاکستان، چین اور افغانستان کا دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر اتفاق، اعلامیہ جاری
👁️ 135 بار دیکھا گیا
پاکستان، چین اور افغانستان کا دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر اتفاق، اعلامیہ جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، چین اور افغانستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک، افغان، چین سہ فریقی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں سہ فریقی تعاون پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک نے باہمی سیاسی اعتماد کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا جب کہ مفاہمتی عمل، علاقائی امن و استحکام، ترقی اور ربط تعاون فیصلے کے اہم نکات ہیں۔
Pakistan, China and Afghanistan have agreed to continue their joint efforts for building political mutual trust and supporting reconciliation, regional peace and stability. pic.twitter.com/86ZlnRokCl
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 7, 2019
اعلامیے کے مطابق سہ فریقی سطح پر افغان شہروں کابل، قندوز، بغلان اور فرح میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تینوں ممالک نے علاقائی صورتحال کا احاطہ اور افغان امن کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا، کانفرنس میں امریکا، افغان طالبان مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ افغان فریقین، افغان حکومت و طالبان مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔
تینوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دیرپا افغان امن و استحکام کے لیے افغان امنگوں کے مطابق امن ناگزیر ہے، افغان مفاہمتی عمل، تعمیر نو، اقتصادی ترقی کے لیے پاک، چین کاوشوں کا ادراک کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی سطح پر ایک سڑک ایک راستہ منصوبے کے تحت ربط و تعاون بڑھایا جائے گا، پاک، افغان ربط و تجارت میں اضافے کے لیے کابل پشاور موٹروے پر چین مدد گار ہوگا اور چین، پاک، افغان سرحدی راہداریوں پر امیگریشن مراکز، سرد خانے، طبی مراکز اور پینے کے پانی کی اسکیمز شروع کرے گا، چین کی سرمایہ کاری کا مقصد، پاک، افغان عوامی ربط، تجارت بہتر ہو۔
کانفرنس میں اقتصادی ترقی، استعداد کار، روزگار، عوامی روابط میں اضافے پر تعاون پر اتفاق کیا گیا، اس سلسلے میں پاکستان تینوں ممالک کے نوجوان سفارت کاروں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا اور ماہرین آثار قدیمہ تبادلہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، کوئی ملک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے معاونین، سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، تینوں ممالک نے دہشت گردوں کی مالی، افرادی اور تربیتی مدد کا خاتمہ کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون کلیدی اہمیت کے حامل شعبے ہیں۔
دریں اثنا آئندہ سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات 2020ء میں چین کے شہر بیجنگ میں ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C