پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی ایرانی صدر سمیت اہم ملاقاتیں
👁️ 235 بار دیکھا گیا
پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی ایرانی صدر سمیت اہم ملاقاتیں
ایران کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات 16 اپریل کے روز تہران میں ملکی رہنماؤں کے ساتھ اپنے ملاقاتیں جاری رکھیں، تاکہ ایران اور امریکہ کے مابین امن مذاکرات کے دوسرے دور کو ممکن بنایا جا سکے اور مشرق وسطیٰ میں موجودہ جنگ کی وجہ سے جاری شدید کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قومی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی اور دیگر اہم افراد سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ان کا دورہ ایران کب ختم ہو گا۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایران جنگ کے آغاز کو اب تقریباﹰ سات ہفتے ہو چکے ہیں اور ان دنوں اس جنگ میں دو ہفتے کی فائر بندی ہے، جس کی مدت 22 اپریل کو پوری ہو گی۔
اس سیزفائر کے آغاز کے چند روز بعد پاکستان میں امریکہ اور ایران کے اعلیٰ نمائندوں کے مابین کئی عشروں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات بھی ہوئے تھے، جن کے لیے ثالثی پاکستان نے کی تھی لیکن 21 گھنٹوں میں ہونے والی تین نشستوں میں فریقین کے مابین کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔
ان مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں واشنگٹن کا وفد اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد واپس روانہ ہو گئے تھے۔
ایران جنگ میں موجودہ فائر بندی کے باوجود ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش ابھی جاری ہے جبکہ امریکی بحریہ کے مطابق اس نے اس تنگ سمندری راستے میں تمام ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام مال بردار بحری جہازوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
پاکستان میں امریکی ایرانی امن مذاکرات کے اگلے دور کے لیے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان کی ثالثی میں ہی اسی ہفتے منعقد ہو سکتا ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اسی سلسلے میں کل بدھ کو ایران پہنچے تھے، جہاں ان کے ساتھ ملکی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ایران میں ہیں۔
مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ممکنہ طور پر پاکستانی دارالحکومت ہی میں ہو گا۔ لیکن یہ مذاکرات ابھی ممکن ہوتے نظر نہیں آتے۔ قبل ازیں پاکستانی اور امریکی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ مکالمت کا یہ دوسرا دور پاکستانی دارالحکومت میں جمعرات 16 اپریل کو ہو سکتا تھا۔
اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا، ’’ابھی تک ان مذاکرات کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔ جیسے ہی اس نئی مکالمت کے لیے کوئی تاریخ طے ہو گئی، ہم اس کا فوری طور پر اعلان کر دیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C