پاکستانی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
👁️ 598 بار دیکھا گیا
پاکستانی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی حکومت نے لاپتا افراد کے خاندانوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد لاپتا افراد کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کے حل میں قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کی معاونت کرے گی جن کے کیسز فیملی لا سے متعلقہ جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے کمیشن (COI-OED) میں زیرِ سماعت ہیں۔ یہ کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے اور ان افراد یا اداروں کا تعین کیا جا سکے جو اس کے ذمہ دار ہیں۔ 2025 کی پہلی ششماہی میں کمیشن کو 125 لاپتا افراد کے کیسز موصول ہوئے۔
کمیٹی کے مطابق لاپتا افراد کے اہل خانہ اگر کسی مسئلے، خاص طور پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کے اجراء سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو وہ اپنی شکایات تحریری صورت میں خصوصی کمیٹی کو بھیج سکتے ہیں۔
مزید برآں، اہل خانہ اسلام آباد میں COI-OED کی اسسٹنٹ رجسٹرار سعدیہ راشد سے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس بلڈنگ میں کسی بھی ورکنگ ڈے پر ملاقات کرکے اپنے مسائل جمع کرا سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے وضاحت کی کہ لاپتا افراد اور جبری گمشدگیوں کے کیسز میں ججوں کو ریاست اور قانون سازوں کی عدم تعاون کی وجہ سے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کمیشن کے مطابق جون 2025 تک COI-OED کو موصول ہونے والے کیسز کی کُل تعداد 10,592 تھی، جن میں سے 1,914 کیسز نمٹا دیے گئے جبکہ 6,768 کیسز پر تفتیش جاری ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ گزشتہ برس حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ روپے کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہیں قانونی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15587 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11874 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7477 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C