پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک
👁️ 376 بار دیکھا گیا
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں 9 اور 10 ستمبر کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فورسز نے 4 دہشت گردوں کو مار گرایا، جبکہ بنوں میں ہونے والے ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ممکنہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ پیچھے ہٹے ورنہ ایران معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
14/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کرم میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 شہری ہلاک، 15 پولیس اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی
14/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرونز حملہ
14/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں خونریز جہادی حملہ، 20 افراد ہلاک
14/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C