پاکستانی شناختی نظام داؤ پر، 12 ہزار افغان جعلی پاسپورٹ کے ذریعے گرفتار
👁️ 225 بار دیکھا گیا
پاکستانی شناختی نظام داؤ پر، 12 ہزار افغان جعلی پاسپورٹ کے ذریعے گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) گزشتہ پانچ سالوں میں بارہ ہزار سے زائد افغان شہری جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ملوث نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 12 ہزار سے زائد افغان شہری جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے پکڑے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ 12 ہزار افراد جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے۔
ان میں سے 3,000 کے پاس فوٹو سویپ پاسپورٹ تھے جب کہ 6,000 پاسپورٹ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے جاری کیے گئے۔
قاضی نے کمیٹی کو بتایا، “ان جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے زیادہ تر افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے کوئی بھی اب پاکستان میں نہیں ہے۔”
اعلیٰ افسران کے خلاف بھی کارروائی
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے مزید کہا کہ جعلی پاسپورٹ کیس میں ملوث نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اس سوال پر کہ کیا کسی افسر پر کارروائی ہوئی یا صرف نچلے درجے کے اہلکاروں کو سزا دی گئی تو ڈی جی پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کارروائی کا سامنا کرنے والوں میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ نے اپنے محکمے کے مالی مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے لیے سالانہ 50 ارب روپے کماتے ہیں، پھر بھی بجٹ مانگنے کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دو روز قبل ہی ملک کے پاسپورٹ سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنا ‘ناممکن‘ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C