پاکستانی شہری حوثی باغیوں کی مدد کے الزام میں امریکی قید میں
👁️ 132 بار دیکھا گیا
پاکستانی شہری حوثی باغیوں کی مدد کے الزام میں امریکی قید میں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ایرانی ساختہ میزائل کے پرزے لے جانے والی کشتی کے کپتان پاکستانی شہری کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے گا۔
United States Charges 4 Mariners from Arabian Sea Vessel Transporting Suspected Iranian-Made Advanced Conventional Weapons
4 Foreign Nationals Aboard Vessel Charged by Criminal Complaint in @EDVAnews, 10 Others Detained as Material Witnesses
????: https://t.co/EMTxNJ2ZwM pic.twitter.com/UwBlXYOG4K
— National Security Division, U.S. Dept of Justice (@DOJNatSec) February 22, 2024
امریکی حکام کے مطابق ایک امریکی عدالت نے منگل کے روز ان چار پاکستانی شہریوں، جن میں کشتی کا کپتان شامل ہے، کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا حکم دیا۔ ان پر امریکی کوسٹ گارڈ کے افسران کو گمراہ کرنے اور جنگی ساز و سامان اور دیگر ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزاما ت ہیں۔
عدالت میں پیش کردہ دستاویزات میں وفاقی استغاثہ نے کہا ہے کہ کشتی کے کپتان محمد پہلوان نے امریکی بحریہ کے حکم کے باوجود اپنے جہاز کی رفتار کو سست کرنے سے انکار کردیا اور اپنے عملے سے چلاتے ہوئے کہا کہ “امریکی بحریہ کے جوانوں کے کشتی پر سوار ہونے سے پہلے اسے جلا دیں۔”حکام کے مطابق یہ ایک بادبانی کشتی تھی۔
عدالت میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق، “امریکی بحریہ کے جوانوں کے قریب آتے دیکھ کر پہلوان نے انجن کو بند کرنے کے بجائے عملے کے افراد سے کہا کہ وہ کشتی کو نہ روکیں۔ اس کے بجائے پہلوان نے کشتی کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کی۔ لیکن عملے کا ایک دیگر شخص انجن کی طرف بڑھا اور کشتی کو روک دیا۔”
امریکی حکام کے مطابق بحریہ کے اسپیشل ویلفیئر آپریٹر فرسٹ کلاس کرسٹوفر جے چیمبرس کشتی اور امریکی بحریہ کے جہاز کے درمیان کی جگہ میں پھسل گئے اور سمندر کی اونچی لہروں میں گم ہوگئے۔” جیسے ہی چیمبرس پانی میں گرے نیوی اسپیشل ویلفیئر آپریٹر سیکنڈ کلاس ناتھن جی انگرام انہیں بچانے کے لیے سمندر میں کود پڑے۔ انہوں نے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا تھا۔”
امریکی بحریہ کے ان دونوں اہلکاروں کو ڈھونڈنے اور بچانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
استغاثہ نے کیا کہا؟
ورجینیا کے رچمنڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران ایف بی آئی کی خصوصی ایجنٹ لارین لی نے کہا کہ پہلوان نے ابتدا میں استغاثہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشتی کے انجینیئر ہیں اور کپتان پہلے ہی اتر گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ جہاز پر کسی سامان کے بارے میں نہیں جانتے۔ تاہم پہلوان نے بعد میں اعتراف کر لیا کہ کشتی کے کپتان وہی ہیں۔
معاون امریکی اٹارنی جنرل ٹوری ایدورڈز کا کہنا تھا کہ پہلوان کو سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے کیونکہ وہ کمیونٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلوان کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے خلاف سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کا استعمال حوثی باغی کریں گے، جنگی ساز و سامان لے جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک وفاقی جرم ہے، جس کے لیے بیس سال تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ جہاز کی تلاشی کے دوران امریکی افواج نے ایرانی ساختہ جدید روایتی ہتھیار برآمد کیے، جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور جہاز شکن کروز میزائل کے اہم پرزے، ایک وارہیڈ اور دیگر ہتھیار شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار حوثی باغیوں کی طرف سے تجارتی جہازوں اور امریکی فوجی جہازوں پر حالیہ حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔
پاکستانی حکام صورتحال سے آگاہ
استغاثہ کا کہنا تھا کہ گرفتار لوگوں نے جہاز کی منزل کے بارے میں بھی جھوٹ بولا۔ ان لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا منزل پاکستان ہے۔
دریں اثنا پاکستانی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ “صورت حال سے آگاہ” ہیں اور امریکی عہدیداروں کے رابطے میں ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ان افراد کے خلاف گیارہ فروری کو گرفتاری کے وارنٹ حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں محمد پہلوان کے علاوہ محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد شامل ہیں۔ ان کے پاس پاکستانی شناختی دستاویزات تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3672 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C