پاکستانی فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 7 افراد ہلاک، 7 زخمی
👁️ 319 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 7 افراد ہلاک، 7 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) افغانستان نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ جمعے کی شب صوبہ پکتیکا میں فضائی حملے کے دوران تین افغان کرکٹرز ہلاک ہوئے، جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے نومبر میں پاکستان میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی ٹیم کی دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں میں کبیر آغا ارغون، صبغت اللہ زروک اور ہارون شامل ہیں، جبکہ حملے میں دیگر دو افراد بھی ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ بورڈ نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوستانہ میچ میں شرکت کے بعد اپنے گھروں واپس لوٹ رہے تھے کہ انہیں ایک اجتماع کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان اور سابق کپتان محمد نبی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ بورڈ نے ہلاک شدگان کے احترام میں سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز 17 تا 29 نومبر پاکستان میں، میزبان پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلنی تھی۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فضائی کارروائی نے افغان خود مختاری کی خلاف ورزی کی۔
پاکستان کی حکومت یا فوج کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C