پاکستانی وزیر دفاع کا افغان طالبان پر بھارت کی پشت پناہی کا الزام
👁️ 161 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیر دفاع کا افغان طالبان پر بھارت کی پشت پناہی کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان نے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امن کی امید کی تھی اور یہ توقع کی تھی کہ طالبان افغان عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی استحکام پر توجہ دیں گے۔
خواجہ آصف نے افغان طالبان پر الزام لگایا کہ طالبان نے افغانستان کو ''بھارت کی کالونی‘‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور دنیا بھر سے جنگجوؤں کو اکٹھا کیا ہے اور ''دہشت گردی برآمد کرنا‘‘ شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارا صبر اب ختم ہو چکا ہے۔ اب ہمارے درمیان کھلی جنگ ہے۔‘‘ ان کے ان بیانات پر افغان حکومتی عہدیداروں کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پاکستان طویل عرصے سے پڑوسی ملک بھارت پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور پاکستانی طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگاتا آ رہا ہے، تاہم نئی دہلی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ جنوب میں قندھار اور جنوب مشرق میں پکتیا صوبے میں فضائی حملے کیے، جن کتصدیق پاکستانی حکام اور افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ حملے افغان جانب سے سرحد پار حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی چند ماہ کے سکون کے بعد دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے، حالانکہ قطر اور ترکی نے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی قائم کرنے کی کوششیں کی تھیں۔ اس دوران دونوں جانب سے ہلاکتوں کے متضاد اعداد و شمار پیش کیے گئے اور ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے گئے، جن کی آزادانہ تصدیق اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔
افغانستان کی وزارتِ دفاع نے رات گئے دعویٰ کیا کہ 55 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں وہ اہلکار بھی شامل ہیں جن کی لاشیں افغانستان منتقل کی گئیں، جبکہ متعدد پاکستانی فوجیوں کو زندہ پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق آٹھ افغان فوجی مارے گئے اور 11 زخمی ہوئے۔ مزید یہ کہ 19 پاکستانی فوجی چوکیوں اور دو فوجی مراکز کو تباہ کیا گیا، اور لڑائی جمعرات کی شب شروع ہونے کے تقریباً چار گھنٹے بعد نصف شب کے قریب تھم گئی۔
پاکستان کی تردید
دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی فوج کے صرف دو اہلکار مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے ترجمان، مشرف علی زیدی نے کسی بھی پاکستانی فوجی کے پکڑے جانے کے دعوے کی تردید کی۔
ایکس پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کم از کم 133 افغان جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق 27 افغان چوکیوں کو تباہ اور نو جنگجو گرفتار کیے گئے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کے مقامات کی وضاحت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں عسکری اہداف پر کیے گئے حملوں میں بھی اضافی جانی نقصان کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دو سینیئر سکیورٹی حکام نے بتایا کہ سرحدی چوکیوں پر تعینات بعض افغان دستوں نے سفید پرچم بلند کیے، جو عموماً فائر بندی کی درخواست کے طور پر کیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستانی فورسز افغان طالبان کی ''بلا اشتعال جارحیت‘‘ کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور سرحد کے ساتھ طالبان کی متعدد اہم چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ وہ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں سرِعام بیان دینے کی اجازت نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C