پاکستان افغانستان کشیدگی: سپین بولدک میں 40 افراد ہلاک، 360 سے زائد زخمی
👁️ 307 بار دیکھا گیا
پاکستان افغانستان کشیدگی: سپین بولدک میں 40 افراد ہلاک، 360 سے زائد زخمی
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) بدھ کے روز افغانستان اور پاکستان کے درمیان صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولدک کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق سپین بولدک کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سید زبیر آغا نے بی بی سی کے نمائندے حافظ اللہ معروف کو بتایا کہ ان واقعات میں اب تک عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 170 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان سپین بولدک میں ہوا جہاں 17 افراد ہلاک اور 360 سے زائد زخمی ہوئے۔
تاہم اقوام متحدہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ تازہ ترین معلومات جمع کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سپین بولدک کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سید زبیر آغا کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں ضلع سپین بولدک کے مرکزی علاقے میں ہوئیں۔
زبیر آغا کا دعویٰ ہے کہ ’زیادہ تر جانی نقصان اس جگہ ہوا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور جب پاکستان کی جانب سے بمباری ہوئی تو بڑی تعداد میں مہمان اندر موجود تھے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’گزشتہ رات دیر تک امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف تھے اسی وجہ سے بعد میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آیا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C