پاکستان اور انڈیا کی افواج کے درمیان مسلسل رابطہ، جنگ بندی پر پیش رفت جاری: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
👁️ 237 بار دیکھا گیا
پاکستان اور انڈیا کی افواج کے درمیان مسلسل رابطہ، جنگ بندی پر پیش رفت جاری: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر مسلسل رابطہ قائم ہے اور دونوں ممالک کی عسکری قیادتیں نہ صرف جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں بلکہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دے رہی ہیں۔
اتوار کو جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 10 مئی سے پاکستان اور انڈیا کی فوجی قیادت کے درمیان براہ راست رابطے بحال ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق ڈی جی ایم اوز کی سطح پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ ”سیز فائر جاری ہے، 10 مئی سے ہاٹ لائن ایکٹو ہو چکی ہے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر ہی نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ دونوں جانب سے شیڈول طے کیا جا رہا ہے کہ کون کب اور کہاں سے پیس پوائنٹ پر واپس جائے گا۔ یہ ایک منظم اور نتیجہ خیز عمل ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔“
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اگر انڈیا کی جانب سے کوئی “مس ایڈونچر” ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت پورا حق حاصل ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں جب انڈیا نے نور خان ایئربیس، جیکب آباد، سکھر اور رحیم یار خان سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، تو دنیا نے پاکستان کے موثر ردعمل کو بھی دیکھا۔
نائب وزیراعظم کے مطابق دس مئی کی صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انڈیا جنگ بندی پر آمادہ ہے، جس پر پاکستان نے بھی رضامندی ظاہر کی۔ اسحاق ڈار کے مطابق “ہم نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اب ہماری توجہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔”
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا جائیگا
اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ وہ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ جا رہے ہیں جہاں ان کی ملاقات افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے بھی طے ہے۔ ان کے بقول یہ دورہ دو طرفہ نہیں بلکہ سہ فریقی نوعیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پہلے ہی اپنے سفارتی وفود تشکیل دے دیے ہیں جو امریکا، برطانیہ، فرانس، برسلز اور روس سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ دنیا کو پاکستان کا مؤقف پیش کیا جا سکے۔
افغان طالبان سے بات چیت اور ٹی ٹی پی کا معاملہ
وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی افغان طالبان قیادت سے ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ٹی ٹی پی سے متعلق بھی کھل کر بات چیت کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ “سب کچھ ٹی وی پر نہیں بتایا جا سکتا۔”
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ”ہم نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی اور 150 ارب ڈالر سے زیادہ معاشی نقصان برداشت کیا۔ ہمیں کوئی یہ نہ بتائے کہ دہشتگردی کیا ہوتی ہے۔“
انھوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی خواہش نہ کرو، لیکن اگر مسلط کی جائے تو پھر پوری قوت سے جواب دو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے اغوا کا تعلق انڈیا سے جوڑا گیا، مگر پاکستان نے اس کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہ کسی ملک پر حملہ کیا، نہ میزائل داغے اور نہ ہی طیارے بھیجے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3608 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C