29/July/2026

سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک

سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک

سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق سوات کے علاقے شلخو سر میں مسلح دہشت گردوں اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایلیٹ فورس اہلکار گلفام خان ہلاک ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق گلفام خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا اور وہ ایلیٹ فورس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

 

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کے ممکنہ نقصان سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C